خوفناک فضائی حادثات

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2025 میں آسمان کئی بار پرسکون نہ رہ سکا’ رن ویز سے اڑان بھرنے والی امیدیں بعض اوقات منزل تک نہ پہنچ سکیں اور چند لمحوں میں خوشیاں المیے میں بدل گئیں، دنیا کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے طیارہ حادثات نے انسان کی تکنیکی ترقی کے ساتھ اس کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کیاجہاں جدید مشینیں بھی ایک لمحے کی لغزش، موسم کی شدت یا فیصلے کی تاخیر کے آگے بے بس نظر آئیں۔ 29جنوری کو پیش آنے والا فضائی حادثہ امریکی کی تاریخ کا 2001 کے بعد بدترین حادثہ تھا جس دوران فضا میں امریکی ایئر لائنز کے مسافر طیارے اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے دوران خوفناک تصادم ہوا جس میں 67 افراد مارے گئے ۔ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 نے 12 جو ن کو احمد آباد سے لندن کیلئے پرواز بھری لیکن ایک منٹ بعد ہی 787 بوئنگ طیارہ ایک میڈیکل کلالج کے ہوسٹل پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں مسافر اور عملے سے 241 افراد مارے گئے لیکن خوش قسمتی سے صرف ایک مسافر زندہ بچا جبکہ زمین پر موجود 19 افراد کی موت بھی ہوئی ۔یہ 2020 کی دہائی کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار پایا ۔ جولائی کو خراب موسم میں دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ جنگل میں گر گیا، جس میں سوار 48 افراد ہلاک ہوئے ۔6 فروری 2025 کو الاسکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہو کر تباہ ملا جس میں تمام 10 مسافر جاں بحق ہوئے۔ 31 جنوری کو فلاڈیلفیا میں طبی امدادی پرواز ٹیک آف کے فورا بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں موجود تمام افراد اور زمین پر 2افراد ہلاک، جبکہ 23 زخمی ہوئے۔ 17 فروری کو کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا، 80 افراد محفوظ رہے مگر 21 زخمی ہوئے۔ 17 مارچ کو ہونڈوراس میں پرواز ٹیک آف کے فورا بعد سمندر میں گر گئی جس میں سوار 12 افراد ہلاک جن میں معروف موسیقار بھی شامل تھا۔20 اکتوبر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں