نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور سفیان مقیم کی ترقی

دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم اور اسپنر سفیان مقیم نے تازہ ترین آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جب کہ ان کے کئی ساتھیوں کی رینکنگ میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ٹی ٹونٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان 752 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔بابر اعظم 573 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے بہتری کے ساتھ 29 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نوجوان بلے باز صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 37 ویں نمبر پر آ گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں