اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کر دی

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی۔ مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔مہربانونے اپنی شادی ختم ہونے کاانکشاف انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب سیشن کے دوران کیا، جہاں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے سادہ اور دو ٹوک جواب دیا نہیں۔مہربانو کے اس مختصر مگر واضح جواب نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا ہے جو سوشل میڈیا اور شوبزکے حلقوں میں شدت اختیار کر چکی تھیں۔یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاونٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی سے متعلق تمام تصاویر اچانک غائب ہوگئی تھیں، حتی کہ شادی کی کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ مہربانو کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی اوراب انہوں نے خود ہی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں