کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75ہزار 411پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 72ہزار 400پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔




