ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تنخواہیں سامنے آگئیں

ممبئی (سپورٹس نیوز) وجے ہزارے ٹرافی کو بھارت کے ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ کا سب سے اہم ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی واپسی نے کرکٹ کے متوالوں کو خوش کر دیا ہے۔37 سالہ ویرات کوہلی اور 38 سالہ روہت شرما اس وقت بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں تاہم وجے ہزارے ٹرافی میں ان کی آمدنی آئی پی ایل کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔بی سی سی آئی نے 26-2025 سیزن کے لیے وجے ہزارے ٹرافی کی تنخواہوں کو ایک منظم اور درجہ بندی کے نظام کے تحت رکھا ہے جو کھلاڑی کے تجربے پر مبنی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں تنخواہیں آئی پی ایل کی طرح نیلامی کے تحت طے نہیں ہوتیں بلکہ کھلاڑی کے کھیلے گئے لسٹ اے میچز کی تعداد کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔سینئر کیٹیگری (40 سے زائد لسٹ اے میچز): ‘ پلیئنگ الیون: 60 ہزار روپے فی میچ ‘ ریزرو کھلاڑی: 30 ہزار روپے فی میچ ‘ درمیانی کیٹیگری (21 سے 40 لسٹ اے میچز)کیٹیگری میںآتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں