گلوکار عاصم اظہر نے اپنا گانا اپنی والدہ کے نام کر دیا

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکار عاصم اظہر کا او ایس ٹی میری زندگی ہے تو نے دھوم مچادی ہے اور آج کل ہر اک یہی نغمہ گنگنا رہا ہے۔گلوکار عاصم اظہر جو نہ صرف نئی نسل کے پسندیدہ گلوکار ہیں بلکہ ہانیہ عامر کے ساتھ رومانس اور پھر بریک اپ سے بھی کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔حال ہی میں ان کی اور ہانیہ عامر کے قریب آنے کی خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں اور دونوں کئی مواقعوں پر ایک ساتھ بھی دیکھے گئے۔ان دونوں نے تاحال اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا لیکن مداح گوسپ سے کب باز آتے ہیں۔تاہم اب عاصم اظہر کے ایک اقدام نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں انھوں نے اپنا سپر ہٹ او ایس ٹی میری زندگی ہے تو کو اپنی والدہ گلِ رانا کے نام کردیا۔عاصم اظہر نے والدہ کی سالگرہ پر میری زندگی ہے تو کو ماں کے نام کرتے ہوئے ایک جذباتی پرفارمنس پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں