اقراء عزیز سے بہت زیادہ پیار ہے’ یاسر حسین

لاہور (شوبز نیوز) یاسر حسین نے شادی کی چھٹی سالگرہ پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کی ہمت کی داد دی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ “دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے، 6 سال ایسے گزر گئے جیسے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا، ساتھ ہی انھوں نے طنزیہ انداز میں کیٹو پہاڑ کا بھی حوالہ دیا۔یاسر حسین نے مزید لکھا کہ شادی کی سالگرہ مبارک ہو اقرا عزیز مجھے برداشت کرنے کیلیے، میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔انھوں نے لکھا کہ اللہ کرے یہ ساتھ ہمیشہ قائم رہے ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں