فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید63وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیاجبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ کھوکھر ٹائون کے عبدالرحمن کی بیٹی(الف)’ ٹھیکری والا کے علاقہ276ج ب کے امین کی اہلیہ(ف) گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی واپس نہ آئی۔ ٹھیکری والا کے علاقہ40ج ب کے منشاء کی بیٹی (الف) کو نامعلوم’ تھانہ صدر کے علاقہ دانیال ٹائون کی بانو بی بی کی بیٹی (م) کو ملزمان عرفان وغیرہ اور لنڈیانوالہ کے علاقہ147گ ب کے رہائشی علی عمران کا بھائی عامر شہزاد گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’ جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ باغ جناح کے باہر اصغر سے 3موبائل فونز، پرس، بوہڑ چوک سے عدیل سے 60ہزار’ طلائی انگوٹھی، پنوں چوک کے قریب فہد سے 40ہزار چھین لیے، ڈائیوو روڈ پر ےٰسین کی شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، غوثیہ میرج ہال کے باہر شہباز سے فون، 6ج ب کے عبادت علی کے گھر سے جانور چوری، شہباز نگر کے آصف کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، 100ج ب کے عبدالغفار کی فیکٹری سے سولر پلیٹس چوری، اسماعیل ویلی کے یوسف شیخ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 189ر۔ب کے لطیف کی حویلی سے مویشی چوری، چک جھمرہ کے اکرم کی دکان سے سامان چوری، حسن چوک ملت ٹائون سے فائق سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر محمد عمر سے نقدی وفون، کوہستان اڈا کے باہر آصف کی اہلیہ سے زیورات، نقدی چھین لی، پیپلز کالونی کے زین علی سے 14ہزار، فون چھین لیا، 61ج ب کے ابرار سے فون، 61ج ب کے احسان علی کے گودام سے سامان چوری، 61ج ب کے حماد علی کی دکان سے موٹریں چوری، 659گ ب کے فیصل محمود سے 27ہزار وفون، گارڈن کالونی کے ذیشان مبارک سے نقدی وفون، 238ر۔ب کے امان اللہ سے 20ہزار وفون، شاہین ٹائون کے ذیشان سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 225ر۔ب کے عباس کے گھر سے سامان چوری، 214ر۔ب کے گل نواز سے نقدی وفون، بجلی گھر سٹاپ کے قریب عبدالرزاق سے 10ہزار وفون، المدینہ پارک جڑانوالہ کے قریب اسد علی سے نقدی وفون، 125گ ب کے زاہد علی سے 10ہزار وفون، 235گ ب کے آصف علی سے 21ہزار وفون، 62گ ب کے محمود کے ڈیرہ سے گڑ کی بوریاں چوری، 119گ ب کے مشتاق سے 8ہزار وفون، 583گ ب کے غلام مصطفی سے 2لاکھ، 626گ ب کے احسان علی کی چھت سے مرغے اور مرغیاں چوری، 625گ ب کے فقیر حسین سے 1لاکھ وفون، 625گ ب کے علی عمران سے 20ہزار وفون، 266ر۔ب کے شیر افگن سے 4لاکھ وفون، 266ر۔ب کے فرحان سے ایک لاکھ وفون، 71ر۔ب کے عمران کے ڈیرہ سے گدھا ریڑھی چوری، 205ر۔ب کے ندیم سے 30ہزار وفون، 75ر۔ب کے اویس سے 2ہزار وفون، 99ر۔ب کے صفدر علی سے نقدی وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے ظفر اقبال کا گھر لوٹ لیا، 414گ ب کے غلام حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 597گ ب کے نور احمد سے 75ہزار وفون، کلیانوالہ کے منصور کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 466گ ب کے محسن علی سے 11لاکھ وفون، سمندری روڈ پر بشیر حسین سے نقدی وفون،205گ ب کے ریاض کے ڈیرہ سے گندم کی بوری چوری، 528گ ب کے تنویر حسین سے 50ہزار اور 42گ ب کے عامر فاروق کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے اسد منور، ستارہ ٹاور سے افتخار، انصاری پارک سے علی رضا، ملت چوک آئیڈیل بیکری سے زوہیب، سرگودھا روڈ سے نازش علی، ڈی گرائونڈ سے بشیر احمد، 59ج ب کے فیصل خان، مختار کالونی کے ظہیر عباس، حق باہو چوک سے سلیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔




