فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی پہلی جنرل باڈی میٹنگ صدر لائن رانا محمد سکندراعظم خاں کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ زون چیئرپرسن لائن علی مرتضیٰ کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر صدر لائن رانا محمد سکندراعظم خاں’ سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے وقت میں ہماری کوشش ہو گی کہ بڑھ چڑھ کر اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ حقوق اللہ کو تو معاف کر دے گا مگر حقوق العباد کو معاف نہیں کرے گا’ اگر آپ نے پیٹ بھر کھایا اور آپ کا ہمسایہ بھوک پیٹ سو گیا تو تمہاری راتوں کی عبادت کسی کام نہیں آئے گا’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کو فراوانی سے دولت دی ہے ان کا فرض ہے کہ وہ ان ضرورتمندوں کا خیال رکھیں ‘ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ خدمت خلق عین عبادت ہے’ مخلوق خدا کی عملی خدمت اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیں کیونکہ دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جائے گا’ ساتھ صرف اعمال جائیں گے’ اپنے لئے جینا کوئی زندگی نہیں’ دوسروں کیلئے جینا ہی اصل زندگی ہے’ انہوںنے کہا کہ انسانیت کی خدمت’ ضرورتمندوں کی مدد اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے مستحق لوگوں پر خرچ کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی لائن ازم ہے’اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں صاحب حیثیت بنایا ہے’ ہم تمام صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ضرورت مندوں کی دل کھول کر مدد کریں اور اللہ کی قربت حاصل کریں’ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زون چیئرپرسن لائن علی مرتضیٰ نے خدمت خلق کے مختلف پراجیکٹ ماہانہ کیش ڈونیشن پراجیکٹ’ آئی سکریننگ کیمپ ‘ پرماننٹ ماہانہ میڈیسن ڈسٹری بیوشن’ آئی گلاسز ڈسٹری بیوشن’ فوڈ ڈسٹری بیوشن و دیگر پراجیکٹ کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آپ کس طرح اللہ کی مخلوق کی خدمت کر سکتے ہیں’انہوں نے امیدکا اظہار کیا کہ فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب خدمت خلق کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور لائن ازم میں اپنا منفرد مقام بنائے گی۔




