ضلعی بہبود بورڈ کے 1کروڑ90لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبود بورڈ فیصل آباد نے تعلیمی وظائف، شادی گرانٹ اور کفن دفن گرانٹ کی 475درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ 90لاکھ 17ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق تعلیمی وظائف کی 115درخواستوں پر 28لاکھ 72ہزار روپے، شادی گرانٹ کی 179درخواستوں پر 98لاکھ 45ہزار روپے اور کفن دفن گرانٹ کی 181درخواستوں پر 63لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز زینب جہانداد نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ فیصل آباد کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ایجوکیشنل سکالرشپ، میر ج و ڈیتھ گرانٹس کی درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی زیرنگرانی ہر لحاظ سے مکمل چھان بین کے بعد منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ رقوم درخواست گزار وں کے بنک اکائونٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں ماہانہ امداد کے 24فریش کیسز بھی منظور کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں