پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، محمد نواز

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، حالیہ عرصے میں اسپنرز نے ٹیسٹ میچز میں اچھی پرفارمنسز دینا شروع کی ہیں۔بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے فاسٹ بولر شروع سے ورلڈ کلاس رہے ہیں اور اب بھی ہم ان پر بہت انحصار کرتے ہیں، لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اسپنرز میچز جتوا رہے ہیں اور سیریز کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں۔محمد نواز کا کہنا تھا کہ نعمان علی، ساجد خان اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی جب پرفارم کرتے ہیں تو اس سے نوجوان اسپنرز کو حوصلہ ملتا ہے کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ کو زیادہ اہمیت دیں۔انہوں نے کہا کہ بی پی ایل میں کئی ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں