میل گبسن اور روزالینڈ میں علیحدگی ہو گئی

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس کے مطابق وہ خاموشی سے تقریبا ایک سال قبل الگ ہو گئے تھے۔دونوں 8 سالہ بیٹے کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ 2017 میں اداکار اور ڈائریکٹر میل گبسن 60 سال کی عمر میں نویں بچے کے باپ بنے تھے۔میل گبسن کے نویں بچے کی پیدائش امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی تھی، بچے کا نام لارس جیرارڈ رکھا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں