ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی (بیوروچیف) نئے سال کا پہلا روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز 383پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 383پوائنٹس بڑھ کر 174438 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب سال 2005کے آخری روز کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 280روپے 12پیسے پر بند ہوئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ 70 دن سے کرنسی مارکیٹس میں ڈالر ایک یا 2 پیسے سستا ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت281روپے 15 پیسے ہے۔یاد رہے کہ عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500روپے کمی کے بعد 456962 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کے بھا 2143 روپے کم ہوکر 391771 روپے ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں