صدر آصف علی زرداری سیاسی مفاہمت کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سال نو کے آغاز پر جمہوری قوتوں کو آئینی راستے پر واپس لانے کیلئے قومی مفاہمت اور مصالحتی خدمات کی پیشکش کر دی اور کہا کہ یہ وقت محاذ آرائی ماحول میں شدت اور حرارت پیدا کرنے کا نہیں بلکہ روشنی پیدا کرنے کا ہے، پاکستان کو محاذ آرائی نہیں تعاون کی ضرورت ہے، اعتماد بحالی اور تمام جمہوری قوتوں کو آئینی راستے پر واپس لانے کیلئے وفاق کی علامت کے طور پر میں قومی مفاہمت اور مصالحتی عمل کی قیادت کیلئے تیار ہوں تاکہ فاصلے کم کئے جائیں ۔وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ خدا کرے نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی جیسی اقدار کومضبوط تر کرے،صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سال نو 2026 کے موقع پر پاکستان کے عوام، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک تمناوں کا پیغام دیا اور کہاکہ جب ہم اپنے 79 ویں یومِ آزادی کے قریب پہنچ رہے ہیں تو یہ لمحہ قومی خود احتسابی اور اجتماعی عزم کا ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں