منشیات فروشوں سے رابطے 6پولیس اہلکار معطل

پشاور (بیورو چیف)باجوڑ میں منشیات فروشوں سے رابطے کے الزام میں 6پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق معطل پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے پیسے وصول کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکاروں کی طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں