سردی کی شدت نے غزہ میں مصائب پیدا کر دیئے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ سردی کی شدت نے غزہ میں مزید پریشانیاں اور مصائب پیدا کر دیئے ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے کٹھن ترین دور ختم ہونے میں نہیں آرہا۔ غزہ سے محض شیر خواروں کا نہیں بلکہ انسانیت کا بھی جنازہ اٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے حامیوں اور انسانوں کے حقوق کے لئے سرگرم شخصیات کے لئے فلسطینیوں سمیت ان کے بچوں کی زندگی کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ ان بے چاروں کو پختہ چھتوں کی فراہمی تک کنٹینرز سے بنے گھروں میں منتقل کیا جائے ۔ غزہ میں فوری تعمیرات یقینی بنانا عالمی ضمیر کا فرض اور اس پر انسانیت کا قرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ضرورت کے تحت جدید ہسپتال تعلیمی مراکز اور مساجد کی تعمیر یقینی بنانا ہو گی ۔ غزہ سمیت فلسطین کے تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو کے لئے فوری طور پر عالمی فنڈ کا قیام ناگزیر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں