بھمبر ‘3معصوم بچوں کی لاشیں برآمد

بھمبر (نامہ نگار)آزاد کشمیر پولیس نے بھمبر کے نواحی علاقے کسچناتر سے 3معصوم بچوں کی لاشیں برآمد کرلی۔ برآمد ہونے والے بچوں میں ایک 12 سالہ لڑکا اور دو کم عمر لڑکیاں شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بچوں کو تیزاب پھینکنے کے بعد دفن کیا گیا۔پنجاب اور بھمبر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی والدہ اور آشنا کو بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں