حضرت علی کا یوم ولادت13رجب کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جشن مولود کعبہ شیر خدا حضرت علی المرتضی علیہ السلام کاانعقاد مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ بوستان زہرا فیصل آباد میں 13رجب1447 ھ 3جنو ر ی بروز ہفتہ رات سوا سات بجے ہو گا۔ جس میں مولانا دلاور علی نجفی اور مولانا سخاوت علی قمر آف اسلام آباد خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ عبا س حیدر ‘ سید قمر عباس نقوی’ سید وفا عباس نقوی ‘ سید علی اصغر بخاری شیر خدا حضرت علی المرتضی کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے ۔ تقریب کا زیراہتمام زیدی برادران و انجمن حسینہ رجسٹرڈ مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ بوستان زہرا پیپلز کالونی فیصل آباد ہوگا ۔مومنین و مومنات جشن ظہور مولا علی میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں