آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈ کپ ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

کینبرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی حال ہی انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔انہوں نے بتایا کہ پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ ری کوری کی طرف بڑھ رہے ہیں، پراعتماد ہیں کہ ورلڈ کپ کے لیے تینوں دستیاب ہوں گے۔جارج بیلی نے کہا کہ یہ ابھی ابتدائی اسکواڈ ہے اسپورٹ پیریڈ کے دوران ضرورت پڑنے پر تبدیلی کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں