ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ اور کلاسیکل رقاصہ نیلما عظیم نے سابق شوہر اداکار پنکج کپور سے اپنی علیحدگی کے حوالے سے بتایا کہ ان کے درمیان پیدا ہونے والا بہت زیادہ فاصلہ طلاق کی بنیادی وجہ بنا۔ واضح رہے کہ نیلما کی پنکج کپور سے میں شادی ہوئی اور 1984 میں طلاق ہوئی، اس وقت ان کے بیٹے اداکار شاہد کپور صرف تین برس کے تھے، اب 41 برس بعد نیلما نے پنکج کپور سے علحیدگی کی وجہ بیان کی اور کہا کہ انھیں اس پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ انکے پاس انکے بچے شاہد کپور اور ایشان کھتر موجود ہیں۔وکی لالوانی کے ساتھ ایک انٹرویو میں 67 سالہ نیلما کا کہنا تھا کہ مجھے بس یہ محسوس ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے یہ ہونا ہی تھا۔ کوئی بھی شادی علیحدگی کے لیے نہیں کرتا۔




