سلیم جاوید کا نئے سال پر مداحوں کیلئے گیت ریلیز

ممبئی (شوبز نیوز) جگنی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ماضی کے مقبول ترین گلوکار سلیم جاوید نے نئے سال پر مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا ہے۔سلیم جاوید نے نئے سال میں تازہ انٹری یوں ڈالی ہے کہ اپنے مقبول زمانہ بلوچی گانے کو نئی دھن اور نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ شائقین موسیقی نہ صرف گیت کو شیئر کر رہے ہیں بلکہ اس کی دھن، انداز اور ثقافتی رنگ کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔سلیم جاوید نے خود بھی اس گیت کو اپنے مداحوں کے لیے نئے سال کا خصوصی تحفہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں