لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ سمیت کئی انڈسٹریز میں کام کرنے والے اداکار علی خان نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کرتے ہوئے تقریبا 40 سال ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا جادو جگانے والے ورسٹائل اداکار علی خان نے بتایا کہ مجھے کام کرتے ہوئے تقریبا 40 سال ہوگئے، میں نے 40 سالوں میں تقریبا 30 ہزار قسطیں کی ہیں جبکہ فلمیں 20 سے 25 کی ہونگی۔




