فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کمشنر کا ڈی گرائونڈ فلاور مارکیٹ کے دکانداروں کو ریڑھیاں فراہم کرنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر فیصل آبادراجہ جہانگیر انور کاڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،سی او میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محمد مرتضیٰ ملک،ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ عظمت فردوس اور اے سی سٹی عمر عادل کے ہمراہ ڈی گرائونڈ فلاور مارکیٹ کا دورہ کیا اورفلاور شاپس کے مالکان سے ملاقات کی۔دکانداروں نے ڈویژنل کمشنر اور دیگر افسران کو نئے سال کی مبارکباد دی اور پھول پیش کئے اس مو قع پر ڈویژنل کمشنرراجہ جہانگیر انور نیڈی گرائونڈ فلاور مارکیٹ کے باقی ماندہ دکانداروں کو بھی ریڑھیاں فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دکانداروں کو سلیقے سے کاروبار کرنے کی تلین کی اورانتظامیہ کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے ملحقہ ڈرین کی صفائی کے لئے ایم ڈی واسا کو موقع پر ہدایت دیں۔دریں ثناء ڈویژنل کمشنر فیصل آبادراجہ جہانگیر انور نے دیگر افسران کے ہمراہ راجباہ روڈ پر لنڈا بازارکی جگہ کا بھی دورہ کیا اورمیونسپل کارپوریشن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ہدایت دی کی لنڈا بازار میںپارکنگ سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے ماسٹر پلاننگ تشکیل دیا جا ئے ۔




