سال نو کا پہلا سپر مون آج رات

اسلام آباد (بیوروچیف) سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات ہوگا، پورا چاند آسمان پر معمول سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5بجکر 51منٹ ہوگا۔ سپارکو کے مطابق سپرمون چاند کے مقابلے میں تقریبا 6 سے 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔یہ روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس کا سب سے خوبصورت منظر چاند کے طلوع کے وقت رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ اکتوبر 2025میں شروع ہونے والے سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کے باعث چاند معمول سے زیادہ بڑا ا اور روشن نظر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں