کرپشن اور نااہلی پر2تھانیدار نوکری سے فارغ،انسپکٹر کو سب انسپکٹر بناد یا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کرپشن اور نااہلی پر 2تھانیداروںکو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ 1 انسپکٹر کی تنزلی کرتے ہوئے اسے سب انسپکٹربنا دیا گیا۔برخاست ہونے والوں میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے سب انسپکٹر بابر گجر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرسہیل سلیمان شامل جبکہ کرپشن’ نااہلی اور غفلت و لاپرواہی کے الزام کی زدمیں آنے والے انسپکٹر امانت علی کو سزا کے طور پر سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ کرپٹ، نااہل اور غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ کرپٹ پولیس افسران کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا۔ فرض شناسی اور دیانتداری ہی اہلکاروں کا معیار ہو گا، کرپٹ عناصر کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں