ویمن یونیورسٹی’ کورس ”پنجابی زبان تے ادب” کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجابی زبان کے فروغ اور اس کے ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے دو کریڈٹ آورز پر مشتمل لازمی کورس پنجابی زبان تے ادب کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کورس فیکلٹیز آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز اور مینجمنٹ سائنسز کے انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے لازم ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا یہ اقدام مقامی زبانوں کے تحفظ کے ذریعے طالبات کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑے رکھنے کی ایک نمایاں کاوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں