بڑھتی ہوئی آبادی سے مسائل جنم لے رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ون کے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا ہے کہ سال نو2026 امیدو ں ، نیک تمناوں اور قومی خوشحالی کی خوشیوں کا سال ثابت ہو سال یا الہی دعا ہے کہ 2026 کو ہمار ے لئے اور ہمارے و طن پاکستان کیلئے اور پوری امت مسلمہ سمیت اقوام عالم کے لئے خیر وبر کت امن و سلامتی معاشی ترقی اور سر بلندی کا سال بنائے اور ملک کا ہر فرد معاشی طور پر خوشحال ہو اور ہمارا پیارا ملک دہشت گردی سے نجات حاصل کرے ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ آبادی میں اضافہ ایک بڑا سنگین مسئلہ ہے، پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جبکہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آبادی میں اضافے سے دیگر مسائل بھی جڑے ہیں انہوںنے کہا کہ بچوں میں اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے، یونیسف کے اعداد و شمار کے مطابق ہزار میں سے پچاس بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں، زچہ و بچہ کی دیکھ بھال یا تولیدی صحت کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہم متعدد قیمتی جانیں کھو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا ایک اور اہم پہلو یہ ادراک ہے کہ آبادی میں اضافہ خود سنگین چیلنج ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں