گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2نوجوان جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 257گ ب کے قریب نوشاہی دربار کے سامنے ایک افسوسنا ک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122کو رات روڈ ٹریفک حادثہ کی کال موصول ہوئی، جس پر ریسکیو سروس فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ حسنین ولد محمد حسین، سکنہ چک نمبر 150 گ ب اور 19 سالہ ثاقب ولد شریف، سکنہ چک نمبر 256 گ ب شامل ہیں۔ دونوں نوجوانوں کو سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بقول لواحقین، دونوں نوجوان اڈہ پھلور روشن سویٹس پر کام کرتے تھے اور رات تقریبا 9 بجے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قریبی پولٹری فارم سے انڈے لینے جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئیلواحقین نوجوانوں کو تلاش کر رہے تھے کہ دوران گشت پٹرولنگ پولیس نے لاشیں دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو ڈیڈ باڈی شیٹس سے کور کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں