پاک سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی سفیر

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاکہ سعودیہ کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا، فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا پویلین پاکستان دا منرل مارول کے نام سے لگائے گا۔ علی پرویز ملک نے کہاکہ پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ ہوں گی،پاکستان پویلین میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں، فیوچر منرلز فورم معدنیات میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔ سعودی سفیر نے کہاکہ معدنیات اور توانائی میں پاک سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔علی پرویز ملک نے کہاکہ ریاض میں پاکستان پویلین، اپریل میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کا پیش خیمہ بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں