فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مولاعلی المرتضی رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں محفل جشن علی المرتضی رضی اللہ عنہ 4جنوری بروز اتوارکومنعقدہوگی جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹائون میں ہونے والی محفل سے مفتی محمد قاسم مجددی خطاب فرمائیں گے معروف نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نذرانہ عقیدت وبارگاہ مرتضوی میں مناقب پیش کریں گے۔ سید آفتاب عظیم بخاری نے بتایا ہے کہ ہرسال کی طرف اس سال بھی شیر خدا داماد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم والد حسنین مولا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں محفل پاک کا انعقاد کیا جا رہاہے اس سلسلے میں 4جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹائون بالمقابل کلیم شہید پارک میں عظیم الشان محفل جشن علی المرتضی رضی اللہ عنہ کاانعقاد ہوگا عوام الناس سے شرکت کی بھرپور استدعاہے۔




