واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پنے ایک بیان میں کہنا تھا جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام ملا وہ۔ پہلے کبھی نہیں ملا، گذشتہ برس پاک امریکہ تعلقات میں انتہائی بہتری آئی۔پاکستانی سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس پاکستان کی کامیاب سفارتکار یا رہی، گذشتہ برس پاک امریکہ تعلقات میں انتہائی بہتری آئی، امریکہ میں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آج کے دور میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔ میں سفارتکاری میں خود بطور مشیر کام کر رہا ہوں، گذشتہ برس پاکستان کی۔ اس کامیاب سفارتکاری کا کریڈٹ قیادت کو جاتا ہے، امریکہ میں پاکستان کی سفارتکاری انتہائی کامیابی سے جاری رہی، پاکستان اور امریکہ نے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام ملا وہ۔ پہلے کبھی نہیں ملا، آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دو بڑے ممالک سے اچھا تعلق لازمی ہے، یہ معاملہ دو بڑی آبادی والے ممالک کے مابین انتخاب کا معاملہ نہیں ہے، ہم ایسی جگہ پر موجود ہیں جو جغرافیائی طور پر اہم ہے۔ہمارے پیداواری لاگت چین کے مقابلے میں 174 گنا کم ہے، تجارت ہمارے جینیاتی کوڈ کا ایک حصہ ہے، ہماری سفارت کاری کی بنیاد معاشی سفارتکاری ہے، پاکستان کی برآمدات میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔امریکہ میں ہماری سب سے اہم کامیابی ٹیرف پر تھی، اپریل میں امریکی صدر نے ٹیرف بڑھانے کی بات کی، 4 اپریل کو امریکی حکام سے ملاقات ہوئی، اس کے بعد 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، ہمارا ٹیرف کن ترین ٹیرف میں سے ایک ہے، ہم کم ٹیرف عائد کرنے پر امریکی انتظامیہ اور ٹرمپ حکومت کے شکر گزار ہیں۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم آئی ٹی کے حوالے سے بہتری پر کام کر رہے ہیں، رواں برس امریکہ میں ٹیکنالوجی،صحت اور دیگر شعبوں میں تربیت کی نشاندہی کی جائے گی، کوشش کی جائے گی کہ 10 ہزار افراد کے لئے ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جائے، مواقع موجود ہیں ہمیں ان سے اب اس برس فائدہ اٹھانا ہے، کوشش ہے کہ آئندہ برس پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔




