معروف اداکارہ ندا یاسر کی نیو ایئر لک مذاق بن گئی

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں نئے سال کی تقریب کے موقع پر ندا یاسر نے سنہری سیکوئن مِڈ ڈریس کے ساتھ سیاہ لیگنگز زیب تن کیں جس کے اوپر سیاہ رنگ کا مختصر شرگ لیا جسے انہوں نے گرہ لگا کر باندھا ہوا تھا، تقریب میں ندا یاسر کے خاندان کے دیگر افراد بھی سیاہ رنگ کے ملبوسات میں نظر آئے۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے لباس کو پرانا اور نامناسب قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں