سپر مون کا دلکش نظارہ

اسلام آباد (بیوروچیف) نئے سال کے پہلے سپر مون میں چاند آسمان پر معمول سے بڑا دکھائی دے رہا ہے۔سال کے پہلے سپر مون کو وولف مون بھی کہا جاتا ہے اور سپر مون عام چاند کے مقابلے میں 6سے 7فیصد بڑا دکھائی دے رہا ہے۔سپارکو کے مطابق سپر مون کے وقت چاند کی روشنی 99.8فیصد ہوگی اور سپرمون 3اور 4جنوری کی رات نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق یہ سپر مون کے اس سلسلے کی آخری کڑی ہے جس کا آغاز اکتوبر 2025میں ہوا تھا، رواں سال کا دوسرا اور آخری سپر مون نومبر میں ہوگا اور سال 2026میں اس کے بعد کوئی تیسرا سپر مون نہیں ہوگا۔پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سپرمون کا نظارہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں