پاکستان فلاح پارٹی کی صوبائی عاملہ کا اجلاس آج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کی صوبائی عاملہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس کی صدار ت صدر پنجاب چودھری ضمیر گجر کرینگے ۔ پنجاب شمالی کے اراکین، صوبائی ذمہ داران وعاملہ ممبران شریک ہو نگے ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحا ل وتنظیمی صورتحال کاجائزہ وآئندہ کے لائحہ عمل کیلئے منصوبہ بندی کی جا ئیگی۔ سیکرٹری اطلاعات پی ایف پی پنجاب محمود احمد چودھری کے مطابق پاکستان فلاح پارٹی پنجاب شمالی کاانتہائی اہم تنظیمی اجلاس آج 4جنوری کو فیصل آباد میں صوبائی صدر چوہدری ضمیر گجر کی صدارت میں ہو گا جس کیلئے پنجاب بھرکے ڈویژنل وضلعی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ صوبائی ذمہ داران وعاملہ اراکین شریک ہونگے۔ اجلاس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال وتنظیمی صورتحال پر غور وخوض کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں