2025اکشے کھنہ کیلئے ایک تاریخی سال ثابت ہوا

ممبئی (شوبز نیوز) اکشے کھنہ بھارتی سینما میں کمائی کے لحاظ سے حیران کن کارنامہ انجام دینے والے شاہ رخ خان کے بعد دوسرے اداکار بن گئے ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ گزارنے کے بعد 2025 اکشے کھنہ کے لیے ایک تاریخی سال ثابت ہوا اور انھوں نے بیک ٹو بیک ہٹ دے کر ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا جو اس سے قبل صرف بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پاس موجود تھا۔اکشے کھنہ نے اس سال دو فلموں میں مختلف قسم کی پرفارمنس پیش کیں اور یہ دونوں ہی فلمیں 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی بھارتی فلمیں بنیں’ اداکار نے ایک حیران کن تجارتی سنگ میل حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں