معروف ٹاکر ندیم نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک کا کہنا تھا کہ پاکستانی یوتھ کے لئے پیغام ہے کہ ہماری پارٹی پی ٹی آئی، اگر ہمیں موقع ملا تو ہم عوام کی خدمت ضرور کریں گے، ٹک ٹاکر نے سیاست میں آنے کا عندیہ بھی دیا۔ پروگرام کے میزبان نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کیا الیکشن لڑنے جارہے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر ندیم مبارک کا کہنا تھا کہ انشااللہ اللہ نے موقع دیا تو ضرور الیکشن لڑیں گے۔جلد سیاست میں انٹری ہوگی اور اس پلیٹ فارم پر اچھا رول ادا کریں گے، ڈیجیٹل سیاست کریں گے، ایسا پلیٹ فارم بنائیں گے کہ لوگ اپنے مسئلے گھر بیٹھے ٹائپ کریں اور وہ حل ہوں، ناں کہ وہ ڈیروں پر جائیں، لائنوں میں لگیں، پولیس اسٹیشنوں کے دھکے کھائیں۔صحافی ریحان طارق نے کہا ایسا تو تب ممکن ہوگا جب ندیم وزیراعظم بن جائے، ٹک ٹاکر نے اس پر کہا کیا پتہ ایک دن ایسا آئے، اللہ پاک ہمیں ایسا موقع دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں