کمنٹری کا تجربہ خوشگوار’ شعیب ملک نے مزید لیگز کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود چند انٹرنیشنل لیگز کھیلنے کا ارداہ ظاہر کر دیا۔ سابق کپتان شعیب ملک ایک ماہ سے امارات میں وسیم اکرم، وقار یونس سمیت کئی اسٹارز کے ساتھ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کمنٹری کررہے ہیں۔ شعیب ملک نے ایک نشست میں بتایا کہ جلد 45 سال کا ہوجاؤں گا، اب بھی فٹ ہوں اور منتخب لیگز کھیلنا چاہتا ہوں، کمنٹری کا تجربہ خوشگوار رہا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایل ٹی ٹونٹی کا تجربہ بہت اچھا رہا، میں نے اس لیگ کے علاوہ دنیا بھر کی لیگز کھیلی ہیں لیکن اس لیگ کا دیگر سے موازنہ مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں