ملتان سلطانز کے معاملات مائیک ہیسن کے سپرد کرنے پر غور

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ملتان سلطانز کے معاملات پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو دینے پر غور کررہا ہے۔ پی سی بی اور پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز سے الگ ہونے کے بعد اس سال پی سی بی براہ راست ملتان سلطانز کے معاملات دیکھے گا۔پی ایس ایل کے لیے 8 جنوری کو اسلام آباد میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی سے قبل یہ بھی اعلان ہوجائے گا کہ ملتان کے معاملات کون سنبھالے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں