چمن اور گردونواح میں زلزلہ

کوئٹہ(بیوروچیف) چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیازلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چمن سے 7کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 14کلو میٹر بتائی گئی ہے۔زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں