اڈیالہ جیل کے باہر دعائ وں کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف جیل کے باہر دعاں کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر عائد پابندیوں کے باعث اہلِ خانہ اور پارٹی حامیوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ علیمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ منگل کو دوپہر ایک بجے اڈیالہ جیل کے باہر سورہ یس ختم کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس موقع پر تمام شہدا، ناحق قید افراد اور ہر قسم کے ظلم و جبر کا سامنا کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے اہلِ خانہ، پارٹی رہنماں اور وکلا کی ملاقاتوں پر گزشتہ کچھ عرصے سے سخت پابندیاں عائد ہیں، جسے تحریک انصاف سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔ پارٹی کا موقف ہے کہ ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا عمران خان کو تنہا کرنے اور دبا میں لانے کی کوشش ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دعائوں کا یہ اہتمام پرامن اور مذہبی نوعیت کا ہوگا، جس کا مقصد ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ناحق قید افراد کے لیے دعا کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں