تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟

لاہور (بیوروچیف) موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے12جنوری سے دوبارہ کھلیں گے،چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے تمام خبروں کو صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بے بنیاد قرار دے دیا۔موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 12جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں