حادثے کا شکار نوجوان کی موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل چورلے اڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ٹھٹھہ پل کے قریب نامعلوم چور حادثہ کا شکار ہونے والے نوجوان کی موٹرسائیکل’ نقدی اور قیمتی فون لے اُڑا’ پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود چور کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون ڈبلیو بلاک کے رہائشی محمد عمران اشرف نے بتایا کہ اس کا بھائی شاہد اشرف 31دسمبر کی رات کام کاج سے فارغ ہو کر گٹ والا سے واپس گھر آ رہا تھا کہ جب وہ کینال روڈ ٹھٹھہ پل سے اترنے لگا تو موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر پڑا اور سر میں چوٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ اسی دوران ایک نامعلوم چور پیدل آیا اور حادثہ کا شکار نوجوان شاہد کی جیب سے 20ہزار’ قیمتی موبائل فون نکالنے کے بعد اسکی موٹرسائیکل نمبر FDR-7171 بھی لیکر فرار ہو گیا اور شہری کے گھر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے صورتحال کا علم ہوا اور بعدازاں چوکیدار نے اس کے بھائی کو ہسپتال بھجوایا، اس نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی تو مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں