جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جڑانوالہ کو ضلع بناؤ تحریک کاآغاز

جڑانوالہ(نامہ نگار) صوبائی نائب امیر وسطی پنجاب جماعت اسلامی رانا عبدالوحید، امیر تحصیل ڈاکٹر سعید احمد، باسم سعید صدر جے آئی یوتھ،صدر الخدمت فانڈیشن رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ رانا طاہر منج صدر کسان بورڈ، امیر سٹی زاہد حسین،صدر سیاسی و پبلک ایڈ کمیٹی رانا سلطان محمود خاں سمیت دیگر جماعت اسلا می کے رہنمائو ں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلا می کے پلیٹ فارم سے جڑانوالہ کو ضلع بنائو تحریک کا آغاز کر دیا ہے جڑانوالہ پنجاب کے 13 اضلا ع سے بڑی تحصیل ہے۔جس کو سیاسی بنیادوں پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے تقریبا 25 لاکھ نفوس پر مشتمل ضلع نہ بننے سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، یونیورسٹی کا قیام نہ ہونا،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی اپ گریڈیشن نہ ہونا،حادثات کی صورت میں ٹراما سنٹر نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومتی جماعت کے نمائندوں اور ان کے وعدوں سابق وزیر اعظم پاکستان کے جڑانوالہ جلسہ عام میں کیا گیا وعدہ 12 سال بعد بھی وفا نہ ہو سکا۔شرکاء پریس کانفرنس نے مزید کہا کہ جڑانوالہ ضلع بنائو تحریک میں شہر کی کاروباری، سماجی، سیاسی مذہبی تنظیموں کے نمائندے ہمارے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ جڑانوالہ کو جلد ضلع کا درجہ دے کر اس کے باسیوں کو ان کا حق دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابا ت کا نہ ہونے سے لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے۔ن لیگ کی حکومت جب بھی برسر اقتدار آتی ہے تو بلدیاتی انتخابات کا اصول ممکن نہیں بناتی جس سے لوگوں کے بنیادی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر بدل دو نظام تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے 15جنوری سے پنجاب بھر میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ریفرنڈم کا اعلان کیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کی کال پر جماعت اسلامی کے تمام کارکنان اپنا موثر و فعال کردارا دا کریں جس سے بلدیاتی نظام کی جلد بحالی اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔اس موقع پر شرکاء نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بلا تفریق تمام جماعتیں جڑانوالہ ضلع بنا تحریک میں شامل ہو جائیں تاکہ علاقہ کے عوام کے حقوق کی محرومیاں کا حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں