حکومتی اقدامات سے معیشت سنبھل رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میا ں عبدالمنان نے کہا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے عملی اقدامات سے ملک کی معیشت سنبھل رہی ہے، جیسے معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی ایسے ہی معرکہ م معیشت میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔معاشی استحکام کے لئے ہمیں اسی جذبے سے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورقوم کی بہتری کے فیصلے کئے جبکہ سازش کے تحت آنے والے ٹولے نے معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام کوترجیح دی مرکزی اورپنجاب حکومت نے2برسوں میں عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے اوراپنی مدت تک آئی ایم ایف سے بھی نجات ملے گی اورعوام خوشحال ہوں گے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف جس طرح متحرک ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ پونے چارسالہ اقتدارمیں جس طرح پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کیااورخوش حال عوام کوبدحال کیاایسی جماعت کی اب عوامی نمائندگی کے قابل نہیں پی ٹی آئی مزاکرات کرے یانہ کرے اس کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں