موٹر سائیکل رکشہ اور مزدا میں تصادم،2سالہ بچی جاں بحق،7افراد زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ موٹر سائیکل رکشہ اور مزدا کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 2 سالہ بچی جاں بحق 7افراد زخمی ہو گئے، مزدا ڈرائیور فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود جڑانوالہ سیدوالا روڈ اڈا حماند دا چک کے قریب رکشہ نمبری 7204اور مزدا نمبری 1167کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 2سالہ بچی دعا فاطمہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ رکشہ میں 7 افراد خالدہ بی ی،فردوس، خدیجہ،زنیب بی بی، رضیہ اور حسن علی زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا جہاں سے خالدہ بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا ہے پولیس نے جاں بحق ہونیوالی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کے مطابق حادثہ کا مرتکب مزدا ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں