بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوھدر ی ارشد جٹ نے بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر اور عالمی اسلامی امہ کے نڈر لیڈر تھے ۔ فخر ایشیاء قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہیدکی 98ویںسالگرہ کے موقع پر قائد عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضیائی آمریت کے ناسور کا خمیازہ آج تک صرف پاکستانی قوم ہی نہیں امت مسلمہ بدترین سیاسی و معاشی اور معاشرتی بحرانوں کی صورت میں بھگت رہی ہے چوہدری ارشد جٹ کہا کہ فخر ایشیاء قائد عوام شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی آئے روز بجلی و گیس کی قیمتوں کے اضافے نے عوام کا جینادوبھر کرکے رکھ دیا ہے۔ آج پاکستان شہید بھٹو کے بغیر بدترین بحرانوں کا شکار ہے قائد عوام بھٹو کا کرداربرصغیر پاک و ہند کے مظلوم طبقات کیلئے حق پرستی کی جاندار آواز تھا،کاش سامراجی قوتوں کا آلہ کار بن کر ڈکٹیٹر جنرل ضیاء شہید بھٹو کا عدالتی قتل نہ کرواتا تو آج امت مسلمہ اور پاکستان موجودہ بد ترین معاشی اور معاشرتی مسائل کا شکار نہ ہوتے ، قائدِ عوام ملک میں جمہوریت اور مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکن اور بنیاد رکھنے والا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میںپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر104چوھدری ارشد جٹ نے کہاکہ شہید بھٹۖ نے ملک کے لئے بے شمار قربانیاں دی اور قومی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے ، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں