ESTسکیل15کے اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے احکامات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (ایجوکیشن) رائو عبدالکریم نے ای ایس ٹی سکیل 15کے اساتذہ کی مختلف کٹیگریز میں ایس ایس ٹی سکیل 16کی پروموشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (ایجوکیشن)، ڈویژنل ڈائریکٹر افتخار خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) محمد وسیم ساجد نے اساتذہ میں تقررنامے تقسیم کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن جاوید شہباز، ایم سی کیڈر اساتذہ محمد اختر بٹ بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ایم سی کیڈر کی 6 خواتین اساتذہ بطور ایس ایس ٹی جنرل سکیل16، ایم سی کیڈر کے 5مرداور خواتین اساتذہ کو بطور ایس ایس ٹی جنرل سکیل 16اور جنرل کیڈر کے 14اساتذہ کو بطور ایس ایس ٹی سائنس سکیل 16 میں پروموشن دی گئی۔سی ای او ایجوکیشن نے تمام پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ اکرام کو مبارکباد پیش اور آئندہ لگن سے تدریسی فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں