کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نا مکمل ایجنڈا

اسلام آباد (بیورو چیف)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے، مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے۔ اتوار کو یومِ حقِ خودارادیتِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاہم انہیں تاحال انصاف فراہم نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس کے تحت جموں و کشمیر کے عوام کو استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا لیکن بدقسمتی سے آج تک اس قرارداد پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں