بانڈی بیچ کے ہیرو احمد کا سڈنی گرائونڈ میں استقبال

سڈنی(سپورٹس نیوز) ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل سے قبل سڈنی واقعے کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کرین پر لکھا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ساتھ ہیں۔سٹیڈیم میں کرکٹ فینز نے ہیروز کا کھڑے ہو کر استقبال کیا، ہیروز کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے لیے آئی سی یو پیرا میڈک سٹاف، ڈاکٹرز، لوکل پولیس اور سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے، گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں