2025ء زندگی کا مشکل ترین سال رہا’ میرب علی

کراچی(شوبز نیوز) ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کی زندگی کا مشکل ترین سال رہا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سال 2025 کے اختتامی لمحات پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی بڑی فٹ جا رہی ہے، 2025 ختم ہو گیا، میں بہت خوش ہوں کہ یہ سال گزرگیا۔انہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں، اس سال کے ختم ہونے پر کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار میں اتنی مشکلات سے اکیلی گزری ہوں۔میرب نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کے حوالے سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ ان کا سامنا نہیں کرسکتے لیکن اللہ تعالی آپ کے لیے آسانی کرتے ہیں۔ اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے جتنے چاہنے والے ہیں میں ان کی شکرگزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں